عام انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی ،تحریک انصاف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ شہباز شریف کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

عام انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی ،تحریک انصاف نے ایسا فیصلہ کر لیا ...
عام انتخابات میں آر ٹی ایس سسٹم کی ناکامی ،تحریک انصاف نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ شہباز شریف کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف نے انتخابات 2018کے نتائج میں تاخیر اور آر ٹی ایس نظام ناکام ہونے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق آرٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات جاننے کےلئے پی ٹی آئی نے توجہ دلاﺅ نوٹس سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرادیا ہے۔ذرائع کے مطابق توجہ دلاﺅ نوٹس پی ٹی آئی کی سینیٹر اعظم سواتی نے جمع کرایا،نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آرٹی ایس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

مزید : قومی