ٹی وی اداکارہ روپا گانگولی پر حملہ، ملزمان گرفتار

ٹی وی اداکارہ روپا گانگولی پر حملہ، ملزمان گرفتار
ٹی وی اداکارہ روپا گانگولی پر حملہ، ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی وی اداکارہ روپا گانگولی پر راستے میں دو افراد نے گاڑی روک کر حملہ کر دیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئی،پولیس نے فوری کاروائی کر تے ہو ئے دونوں ملزمان کوگرفتار کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹی وی اداکارہ روپا گانگولی کار پر سوار ہو کر کہیں جارہی تھی کہ 2نوجوانون نے کار کو روک کر شیشہ توڑ تے ہو ئے ادکارہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے روپالی کو شدید چوٹیں آئیں ہیں,جس کے بعد ادکارہ کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علا ج جاری ہے, پولیس نے مقدمہ درج کر تے ہو ئے حملہ کرنے والے ملزمان میں دہانواورپریل نام کے شخص کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتاری کے بعد پولیس ملزمان سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔