کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف دفترخارجہ کی خاموشی مجرمانہ ہے :سلمان غنی

کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف دفترخارجہ کی خاموشی مجرمانہ ہے :سلمان غنی
کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف دفترخارجہ کی خاموشی مجرمانہ ہے :سلمان غنی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف دفتر خارجہ کی خاموشی مجرمانہ ہے ، کشمیری ا س وقت پاکستان کی طرف جبکہ پاکستان کسی اور طرف دیکھ رہاہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک “ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہاہے کہ بھارت کشمیریوں پر کھلے عام ظلم کر رہا ہے لیکن پاکستان میں سکوت طاری ہے ، بھارتی فوج کشمیریوں کا کھلے عام قتل عام کررہی ہے اور کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں اور پاکستان کسی اور کی طرف دیکھ رہا ہے ۔اس وقت کشمیر یوں پر  بھاتی مظالم پر دفتر خارجہ کی خاموشی مجرمانہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیریوں پاکستانی پرچم اٹھائے جنازوں میں شریک ہیں لیکن محکمہ خارجہ کو سانپ نے سونگھا ہوا ہے ۔ پہلے ان کی طرف سے ایک آدھ بیان آجاتا تھا لیکن اب وہ بیان بھی نہیں آرہا ۔انہوں نے کہا کہ اب عمران خان لیڈر ہیں اور ان کا بیان عالمی سطح پر سنا جائیگا ۔پاکستان اس مسئلے کا بنیادی فریق ہے ۔ اس مسئلے کو اٹھایا جانا چاہئے او ر یہ حکومت ،ا پوزیشن اور سب کی ذمہ داری ہے ۔

مزید : قومی