کرکٹ پرتوجہ پہلی ترجیح ،سیاست کا شوق نہیں،ابھی صرف کرکٹ کھیل رہا ہوں:سرفراز احمد

کرکٹ پرتوجہ پہلی ترجیح ،سیاست کا شوق نہیں،ابھی صرف کرکٹ کھیل رہا ہوں:سرفراز ...
کرکٹ پرتوجہ پہلی ترجیح ،سیاست کا شوق نہیں،ابھی صرف کرکٹ کھیل رہا ہوں:سرفراز احمد

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات میں صرف کرکٹ کے موضوع پر ہی بات ہوئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل”دنیا نیوز“ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرا ز احمد نے عمران خان سے ملاقات پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران انہیں الیکشن جیتنے پر مبارک باد دی ،کرکٹ پرتوجہ پہلی ترجیح ہے،کرکٹر ہوں سیاستدان بننے کا کوئی شوق نہیں ابھی صرف کرکٹ ہی کھیل رہا ہوں ، عمران خان سے ملاقات میں صرف کرکٹ پربات ہوئی، خوشی کی بات ہے کہ کوئی کرکٹراتنابڑاسیاستدان بن گیا،ہوسکتاہےمستقبل میں مزیدکرکٹرزسیاست میں آئیں،انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ ابھی دورہے،لڑکوں کوفٹنس پرتوجہ کاکہاہے۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کے لئے بنی گالہ میں ملاقات کے لئے گئے تھے۔

مزید : کھیل