ٹی 20 میچ میں غیر شائستہ زبان کے استعمال کے الزام میں بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر ابو حیدر پر میچ کا 20فیصد جر مانہ عائد

ٹی 20 میچ میں غیر شائستہ زبان کے استعمال کے الزام میں بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر ...
 ٹی 20 میچ میں غیر شائستہ زبان کے استعمال کے الزام میں بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر ابو حیدر پر میچ کا 20فیصد جر مانہ عائد

  

ڈھاکہ( آن لائن) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں غیر شائستہ زبان کے استعمال کے الزام میں بنگلہ دیش کے فاسٹ باؤلر ابو حیدر پر میچ کا 20فیصد جر مانہ عائد کر دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فاسٹ باؤلر کے خلاف آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2,1,4 کے تحت سز ا سنائی گئی ہے آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے تحت کسی بھی انٹرنیشنل میچ کے دوران غیر شائستہ اور نا مہذب زبا ن استعمال کر نے پر پابندی ہے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ویسٹ انڈیز کے بلے باز نے 14 اور میں بنگلہ دیشی باؤلر کو چھکا لگا دیا جس پر باؤلز ابو حیدر نے غیر شائستہ زبان استعمال کی جس پر میچ ایمپائر نے ان کو واننگ دی ۔ میچ کے آخر میں بنگلہ دیشی باؤلر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے غیر شائستہ زبان استعمال کی جس پر معذرت خواہ ہیں تا ہم آئی سی سی کے ججز پینل نے ان پر میچ کا 20 فیصد جر مانہ عا ئد کر دیا ۔

مزید : بین الاقوامی