آئی ایم ایف سے متعلق امریکہ کا بیان انتہائی نامناسب ہے :عارف علوی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی نے کہاہے کہ آئی ایم ایف سے متعلق امریکہ کا بیان انتہائی نا مناسب ہے ، ایف بی آر میں اصلاحات بہت ضروری ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”ٹو نائٹ ودھ معید پیر زادہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہاہے کہ آئی ایم ایف سے متعلق امریکہ کابیان انتہائی نامناسب ہے۔ آئی ایم ایف کے پا س جانے کا آپشن موجود ہے ۔ایف بی آر میں اصلاحات بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیاہے ۔گنتی کے دوران پولنگ ایجنٹس کو باہر نہیں نکالا گیا ۔ پولیس اور رینجرز نے مل کر کراچی میں امن قائم کیا ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 2013کے الیکشن میں 40پریزائیڈنگ آفیسرز کو غائب کردیا گیا تھا ۔