تحریک انصاف کشمیرکامسئلہ عالمی سطح پراجاگرکرےگی ،سینیٹرچوہدری سرور

تحریک انصاف کشمیرکامسئلہ عالمی سطح پراجاگرکرےگی ،سینیٹرچوہدری سرور
تحریک انصاف کشمیرکامسئلہ عالمی سطح پراجاگرکرےگی ،سینیٹرچوہدری سرور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مستقبل میں کشمیر کے مسئلہ پر عاملی سطح پر بھرپور آواز اٹھائے گی ،مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

نجی ٹی وی چینل” دنیا نیوز “ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر چوہدری سرور نے کہا کہ تحریک انصاف کشمیرکامسئلہ عالمی سطح پراجاگرکرےگی ، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کاعمل عالمی برادری کےلئے چیلنج ہے، جس سے نمٹنے کے لئے سب کو مل کر چلنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،لیکن کشمیرپربات چیت ہوگی،چیئرمین عمران خان بھی پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں اس لئے انہوں نے وکٹری سپیچ میں کہا تھا کہ بھارت ہماری طرف ایک قد م بڑھائے تو ہم ان کی جانب دو قدم بڑھائیں گے۔

مزید : قومی