ٹرمپ کے داماد ’’ جارڈ کوشنر‘‘ پناہ گزینوں کی کفالت کے عالمی ادارے کو ختم کرنے کی گھٹیا سازشوں میں سرگرم عمل 

ٹرمپ کے داماد ’’ جارڈ کوشنر‘‘ پناہ گزینوں کی کفالت کے عالمی ادارے کو ختم ...
ٹرمپ کے داماد ’’ جارڈ کوشنر‘‘ پناہ گزینوں کی کفالت کے عالمی ادارے کو ختم کرنے کی گھٹیا سازشوں میں سرگرم عمل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت المقدس (اے این این) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور ان کے مشیر خاص جارڈ کوشنر فلسطینی پناہ گزینوں کی کفالت کے عالمی ادارے یو این ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (اونروا)کو ختم کرنے کی گھٹیا سازشوں میں سرگرم عمل ہیں۔
امریکی فارن پالیسی میگزین کی رپورٹ کے مطابق جارڈ کوشنر فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے پناہ گزین کے سٹیٹس کی ایک خاص مدت مقرر کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس مدت سے پہلے پہلے والے افراد کو پناہ گزین شمار کیا جائے اور مدت گذرنے کے بعد فلسطینیوں کو پناہ گزینوں کے دائرے سے نکالا جائے۔ رپورٹ کے مطابق جارڈ کوشنر کی اس سازش کا انکشاف ان کے اور امریکی انتظامیہ کے دیگر عہدیداروں کے درمیان ہونے والے ای میل رابطوں میں کیا گیا۔ انہوں نے اس حوالے سے کئی ای میل مشرق وسطی کے لیے امریکی خصوصی ایلچی جیسن گرین بیلٹ کو کیں جن میں اونروا کو ختم کرنے کی اپنی منصوبہ بندی کا اظہار کیا۔
جارڈ کوشنر ایک ای میل مراسلے میں لکھتے ہیں کہ اونروا ایک کرپٹ اور غیر فعال ادارہ ہے۔ اس کے نتیجے میں خطے میں امن کے قیام کی راہ ہموار نہیں ہوسکی۔ اس لیے اب اس ادارے کو ختم کرناہی بہتر ہے۔امریکی اخبار میں یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دوسری طرف اسرائیلی پریس میں یہ خبریں شائع ہوئی ہیں کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد جو کہ 70 لاکھ سے زائد کو کم کر کے 40 ہزار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔