سکاٹ لینڈ:دنیا کی تیز ترین سپیڈ بوٹ 50برس بعد سمندر میں واپس آگئی

سکاٹ لینڈ:دنیا کی تیز ترین سپیڈ بوٹ 50برس بعد سمندر میں واپس آگئی
سکاٹ لینڈ:دنیا کی تیز ترین سپیڈ بوٹ 50برس بعد سمندر میں واپس آگئی

  

ایڈن برگ(آن لائن)سکاٹ لینڈ دنیا کی تیز ترین سپیڈ بوٹ،بلیو برڈ، پچاس برس بعد سمندر میں واپس آگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ’’ بلیو برڈ ہائیڈرو پلین ‘‘ یعنی پانی کا جہاز نامی سپیڈ بوٹ کو مرمت کے بعد سکاٹ لینڈ میں سمندر میں اتارا گیا۔ یہ برطانوی ڈرائیور’’ ڈونلڈ کیمبل ‘‘ کی ملکیت ہے۔اسے اتارنے کے وقت ان کی صاحبزادی جینا بھی وہاں موجود تھیں۔ واضح رہے کہ 4 جنوری 1968 کو کیمبل 276اعشاریہ 3 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا اپنا ہی ریکارڈ توڑنے کی کوشش کر رہے تھے کہ کشتی ہوا میں اچھل کر الٹ گئی اور وہ ہلاک ہو گئے۔

مزید : کھیل