پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے عمران خان کو نجم سیٹھی کے ساتھ ایسا کام کرنے کا مشورہ دے دیاکہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے عمران خان کو نجم سیٹھی کے ساتھ مل کر پی سی بی کو آگے لے جانے کا مشورہ دے دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے جاوید آفریدی نے کہا کہ نجم سٹھی نے پی سی بی اور پی ایس ایل کے لیے شاندار خدمات سر انجام دیں ،وزیراعظم عمران خان کرکٹ مداحوں کا پیار جیت سکتے ہیں اگر وہ نجم سیٹھی کے ساتھ مل کر پی سی بی اور پی ایس ایل کو مزیدآگے لے جانے کے لیے کام کریں ۔جاوید آفرید ی نے کہا کہ میں ذاتی طور پر جانتا ہوں کہ نجم سیٹھی کی دن رات کوششوں کے نتیجے سے پاکستان میں کرکٹ واپس آئی ۔
.@najamsethi has performed remarkably as PCB/PSL Chairman. PM @ImranKhanPTI will win love of cricket fans if he worked with him to further uplift PCB/PSL. Personally acknowledged his 24/7 efforts for the revival of cricket and bringing back cricket into our home grounds.
— Javed Afridi (@JAfridi10) August 5, 2018
اس پر نجم سیٹھی نے جاوید اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہم سب نے مل کر یہ کام کیا ۔پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے لیے پاک فوج ،ریاستی اداروں ،حکومت ،اپوزیشن ،اور تمام پاکستانیوں نے اپنا کردار ادا کیا ۔
Thank you for your kind remarks. Fact is WE ALL DID IT TOGETHER with support, dua, love and affection of all Pakistanis, govts, oppositions, Pak Army and all state institutions. https://t.co/Y45iTrbBph
— Najam Sethi (@najamsethi) August 5, 2018