بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان پر عدالت نے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کردی

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان پر عدالت نے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی ...
بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان پر عدالت نے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جودھ پور کی عدالت میں کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے سلمان خان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جودھ پور کی مقامی عدالت میں کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کا کیس 1998 سے چل رہا ہے اور چند ماہ قبل ہی سلو میاں کو 5 سال کی قید اور 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی تاہم وہ صرف 2 دن جیل میں گزارنے کے بعد انہیں ضمانت مل گئی تھی، تاہم عدالت نے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔واضح رہے کہ عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ سلمان خان کی دبنگ اداکار کو بیرون ملک جانے سے قبل ہر بار عدالت سے اجازت لینا ہو گی۔

مزید :

تفریح -