خیبر پختونخواکے بیشتر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے ، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

خیبر پختونخواکے بیشتر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے ، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل ...
خیبر پختونخواکے بیشتر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے ، شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

  


پشاور ، سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختوا کے اضلاع سوات ، پشاور ، نوشہرہ ، تنگی اورنواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب 12 بجے کے قریب خیبر پختونخوا کے متعد د اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ پشاور، سوات ، مینگورہ اور گردو نواح زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔ ایبٹ آباد ، دیر بالا ، تنگی اور نواحی علاقوں میں بھی زلزلہ آیا ۔ زلزلہ آنے پر شہریوں میں شدید خو ف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان  میں کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9  اور گہرائی 219 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ۔

مزید : اہم خبریں /ماحولیات