مظلوم کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،بھارت وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ کا غصہ کشمیریوں پر نکال رہا ہے:گورنر سندھ عمران اسماعیل

مظلوم کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،بھارت وزیراعظم عمران خان کے ...
مظلوم کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،بھارت وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ کا غصہ کشمیریوں پر نکال رہا ہے:گورنر سندھ عمران اسماعیل

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور غیر مسلح کشمیریوں پربھارت کی طرف سے کلسٹر بم کے استعمال کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مظلوم  کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیر کا معاملہ اٹھائے گا ،پوری دنیا کو بھارتی جارحیت کی مذمت کرنا چاہئے،وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ  امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور غیر مسلح کشمیریوں پربھارت کی طرف سے کلسٹر بم کے استعمال کی سخت الفاظ میں مذمت کی ،گورنرسندھ نے کہا کہ بھارت قتل عام کررہا ہے، کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا پاکستان ہر عالمی فورم پر کشمیر کا معاملہ اٹھائے گا پوری دنیا کو بھارتی جارحیت کی مذمت کرنا چاہئے۔انہوں نے  عالمی برادری سے پرر زور اپیل کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم ختم کروانے کے لیے بھارتی حکومت پر زور ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت ان کا اخلاقی حق ہے، کشمیر کے مسئلہ کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے عین مطابق ہی ممکن ہے، صورتحال واضح ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ  امریکا کا غصہ بھارت کشمیریوں پر نکال رہا ہے،پوری دنیا بھارت کے جارحانہ رویہ کا نوٹس لے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -