کلسٹر بموں سے حملہ بھارت کی بزدلانہ کارروائی‘ عالمی برادری نوٹس لے‘ ندیم قریشی

کلسٹر بموں سے حملہ بھارت کی بزدلانہ کارروائی‘ عالمی برادری نوٹس لے‘ ندیم ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی محمد ندیم قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان پر بزدلانا وار کیا ہے وادی(بقیہ نمبر54صفحہ12پر)

 نیلم پر کلسٹر بموں سے حملہ بھارت کی ایک اور بزدلانا کاروائی ہے جس پر عالمی دنیا کو نوٹس لیتے ہوئے بھارت کو شدید احتجاج  ریکارڈ کروا نہ ضروری ہے انڈیا جتنا بھی چاہے زور لگا لے وہ کشمیریوں کا جذبہ آزادی دبا نہیں سکتا وہ وقت دور نہیں جب انشائاللہ کشمیر کی وادیوں میں سبز ہلالی پرچم اپنی پوری آب و تاب سے لہراتا نظر آئے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کیزہراھتمام شمع بناسپتی وکوکنگ آئل اور ویز واش ملتان کے اشتراک سے جشن آزادی کے سلسلے میں ہفت روزہ تقریبات ”یوتھ آزادی ویک 2019“کے حوالے سے پانچویں روز عظیم اکیڈمی واٹر ورکس روڈ گھنٹہ گھر ملتان میں منعقدہ خصوصی تقریب سے بحیثیت مہمان خاص خطاب میں کیا تقریب کی صدارت معروف ماہر تعلیم ڈائریکٹر عظیم اکیڈمی ملتان حاجی ملک جہانگیر احمد انصاری نے کی اس موقع پر مہمانان گرامی میں ماسٹر ٹرینر و سماجی رہنما جاوید اقبال غوری سابق وائس پرنسپل گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسیو سکول مسز شہناز نقوی, مارکیٹنگ مینیجر شمع بناسپتی عمران اعظمی اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان نعیم اقبال نعیم شامل تھے. تقریب کی نظامت کے فرائض جنرل سیکٹری ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن وقاص فرید قریشی نے سرانجام دیئے. جب کہ اس موقع پر سکول کے بچوں کے درمیان قرات, نعت, تقاریر اور ملی نغموں کے مقابلے منعقد کیے گئے. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد ندیم قریشی نے کہا کہ نئی نسل پاکستان کی معمار ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسی تقاریب اور بھی شہر میں منعقد کی جائیں تاکہ نوجوان نسل میں ملک اور دین سے محبت کواجاگرکیا جا سکے. پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا نئی نسل کو اس کی قدر کرنی چاہیے محمد ندیم قریشی نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے جو ہمیشہ چھپ کر وار کرتا ہے اور جب میدان میں مقابلہ کرنے کی باری آتی ہے تو وہ بھاگ جاتا ہے آج کشمیر اور پاکستان کا بچہ بچہ اس نعرے سے باخوبی آگاہ ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور انشائاللہ کشمیر جلد بنے گا پاکستان یوم آزادی کا دن دراصل یوم تجدید عہد کا دن ہے جس دن ہم سب نے یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کی حفاظت اور تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور اس کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک جہانگیر احمد انصاری جاوید اقبال غوری شہناز نقوی اور نعیم اقبال نعیم نے کہا کہ جشن آزادی کی ہفت روزہ تقریبات کے انعقاد کا مقصد نئی نسل میں جذبہ حب الوطنی کو فروغ دینا ہے تقریب کے شرکاء خاص میں ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے نائب صدر علی صابر سبحانی فرحان احمدئحسن ندیم 'اسید فریدی احمدبن فرید 'ذیشان اور اسامہ شامل تھے جبکہ اس موقع پر مختلف مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء حافظ سعد خالدی حافظ صننان, ابراہیم مجید, فر خ ظفر, علی ارشد, مودت بخاری, ریحان طاہر, علی حسنین, علی ارشد, محمد حماد, عبدالوارث, حارث, ذیشان رضا, ایمن, مریم اور اسامہ یوسف قادری میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئی. آخر میں مہمانان گرامی نے بچوں کے ہمراہ یوم آزادی پاکستان کا کیک کاٹا اور ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کی گئی.دریں اثنا? ہفت روزہ تقریبات کے پانچویں روز آج 5 اگست صبح 9 بجے اسپائر کالج ملتان میں خصوصی سیمینار بعنوان سلام پاکستان سے کالج کے طلبا وطالبات میں ملی نغموں اور تقاریر کے مقابلے ہونگے۔

ندیم قریشیَ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -