غازی گھاٹ میں ثقافتی میلہ‘ مختلف شہروں سے سیاحوں کی شرکت

غازی گھاٹ میں ثقافتی میلہ‘ مختلف شہروں سے سیاحوں کی شرکت

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر):چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان ثقافت کے لحاظ سے زرخیز خطہ ہے مقامی ثقافت کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے یہ بات ڈی جی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام غازی گھاٹ کے مقام پر دریا ئے سندھ کے کنارے منعقدہ ثقافتی پروگرام سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے(بقیہ نمبر55صفحہ12پر)

 ہوئے کہی انہوں نے مستقبل میں ایسے کسی بھی پروگرام میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر یہ چھٹا کاروان ثقافت ہے اور اس کا مقصد مقامی ٹیلنٹ کو ابھارنا اور لوکل فنکاروں کی حوصلہ افزائی ہے تاکہ ڈیرہ غازی خان کے کلچر اور ثقافت کو پاکستان کے دیگر شہروں میں روشناس کروایا جائے گزشتہ شب پروگرام میں پنجاب کے مختلف شہروں سے بائیکر ٹورسٹس کی کثیر تعداد کے علاوہ ڈیرہ غازی خان مردو خواتین نے بھی شرکت کی. پاکستان سے ایران جانے والی بائیک ریلی نے کراس روٹ کلب کے رائیڈرز مکرم خان ترین کی سربراہی میں شرکت کی۔ محبوب جھنگوی نے پروگرام کی نظامت کی، سرائیکی جھومر پیش کیا گیا، وسیب کے گلوکار عبدالسلام ساغر،مرید حسین، عادل اشفاق اور فیصل مشتاق نے اپنی آواز کا جادو جگایااس موقع پر انڈس ٹورسٹ کلب کے چیئرمین عطاء الرحمن نے مہمانوں کے علاوہ ٹورسٹ کلب کے سربراہان میں شیلڈز تقسیم کیں، وسیب ایکسپلورر کے پروفیسر شعیب رضا، ڈاکٹر مزمل حسین، آکسیجن کلب کے چیئر مین ڈاکٹر فرید الدین غوری، پروفیسر عابد بلوچ، چودھری رشید حسین ٹریول ٹوریز سے پروفیسر عمران لودھی، کوہ سلیمان ایکسپلورر سے حبیب اللہ بلوچ، سخی سرور سے شیخ الطاف نے شرکت کی.کراس روٹ کلب کے چیئرمین مکرم خان ترین اور صدر سلمان حمید کھوکھر نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ڈیرہ غازی خان کے ثقافتی پروگرام کو بہت انجوائے کیا. جس میں انہیں امن، پیار اور محبت کا پیغام ملا ہے اور اسی پیغام کو لے کر وہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کوئی بائیک ریلی ملک سے باہر لے کر جارہے ہیں جس کا مقصد امن اور محبت کا پیغام ہے۔ ڈیرہ غازی خان کی ثقافت کے مطابق کشتی کا ایک ماڈل اور ٹوکریاں بنانے والے افراد کو بھی پیش کیا گیا، روایتی موسیقی اور جھومر نے شرکاء کو بھی جھومنے پر مجبور کر دیا۔ ملتان، بہاولپور، حاصل پور، لاہور، گوجرانوالہ، لیہ، بھکر، سیالکوٹ، مظفر گڑھ، تونسہ، جامپوراورفورٹ منرو سے ٹورسٹ پروگرام میں شریک ہوئے. 

میلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -