حالیہ سینٹ انتخابات میں قوم پر بھی واضح ہوگیا ہے کہ اقتدار کے لئے چور دروازہ استعمال کیا گیا ،قمر الزمان کائرہ

    حالیہ سینٹ انتخابات میں قوم پر بھی واضح ہوگیا ہے کہ اقتدار کے لئے چور ...

  

چنیوٹ(نمائندہ پاکستان)موجودہ حکومت جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر سیاسی جماعتوں اور ملک کی عوام سے انتقامی رویہ اپنائے ہوئے ہے، حالیہ سینٹ انتخابات میں قوم پر بھی واضح ہوگیا ہے کہ اقتدار کے لئے چور دروازہ استعمال کیا گیا(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

، ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنماپاکستان پیپلزپارٹی و صدر سینٹرل پنجاب قمرالزمان کائرہ نے صوبائی پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ کے چچا کی وفات پر تعزیت کے موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر انتقام لینے کی انتہا کو پہنچ چکی ہے اس میں سیاسی مخالفین ہی نہیں بلکہ پاکستان کے کروڑوں عوام کو بھی نئے پاکستان کے دعویدار حکمرانوں کے نشانے پر ہے،میر حاصل بزنجو ذمہ دارسیاستدان اور پاکستانی ہیں انہوں نے جو موقف اپنایا سوچ سمجھ کر اپنایا ہوگا، ملک میں مہنگائی بے روزگاری اور کرپشن کا وجود خطرناک صورتحال اختیار کرچکا ہے،انہوں نے کہاکہ عمران خان غیر آئینی گفتگو کرنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے مگر ان کی گفتگو اور بیانیہ جائز بنا ہوا ہے، وزیراعظم پاکستان کی امریکہ میں گفتگو سے قوم کو جمہوریت کی حقیقت کا واضح پتہ چل گیا ہوگا،انہوں نے کہاکہ عید سے پہلے آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق اہم فیصلے کرینگے،موجودہ حکومت کے خلاف تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ہونا ہوگا،جمہوریت کے لبادے میں موجودہ حکومت عوام دشمن پالیسیوں کے ذریعے عوام پر مسلط ہے،بہت جلد تمام سیاسی جماعتیں موجودہ حکومت کے مظالم کے خلاف سڑکوں پر ہونگے ۔

قائرہ،گفتگو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -