محکمہ ایکسائز ‘افسر من پسند ملازمین پر مہربان ‘ کرپشن میں تیزی کا انکشاف
ملتان ( نیوز رپورٹر ) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ملتان کی من پسند ملازمین پر نوازشیں اور دیگر ملازمین کو تختہء مشق بنانے سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ذراءع کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز ملتان کے دہرے معیار نے ملازمین کی بڑی تعداد کو ذہنی اذیت میں مبتلا کرکے رکھ دیا ہے ذراءع نے بتایا ٹوکن ٹیکس کی مد میں جن انسپکٹز نے تمام رسیدیں جمع کروانے اور ویریفکیشن ہونے کے(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )
باوجود ان انسپکٹرز کو تین سالہ محکمانہ ترقی سے محروم کردیا ہے جبکہ راو قاسم نامی انسپکٹر کی ٹوکن رسیدیں شارٹ ہونے اور انکوائری میں نامزد ہونے کے باوجود راو قاسم کو دوسرے سرکاری ادارے میں جانے کے لئے محکمانہ قواعد کی دھجیاں اڑاتے ہوئے این او سی جاری کردیا گیا ہے محکمہ ایکسائز میں ٹوکن ٹیکس کا ڈیفالٹر کو پہلے ڈپٹی ڈائریکٹر بہبود ابادی لیہ کا چارج دیا گیا اور چند روز بعد راو قاسم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ لیہ تعینات کردیا گیا ہے اس طرح ڈائریکٹر ایکسائز تنویر عباس گوندل نے 2017ء میں غیر قانونی طور پر ٹرانسفر ہونیوالی گاڑی ایم ایل ایم 5265 کا ملبہ کلرک حسن عباس پر ڈالتے ہوئے اس ناکردہ جرم کے پاداش میں 3 سالہ ترقی سے محروم کردیا ہے جبکہ کلرک حسن عباس کو گاڑیوں کی ٹرانسفر کا چارج 2018ء میں تفویض کیا گیا تھا ڈائریکٹر ایکسائز ملتان کی محکمانہ قواعد کے برعکس اقدامات نے ملازمین کو شدید مشکلات سے دوچار کرکے رکھ دیا ہے جبکہ محکمہ ایجنٹ مافیا کی سرگرمیاں اور انہیں کے توسط سے جاری کرپشن کی سرپرستی جاری ہے ۔
محکمہ ایکسائز