لائیوسٹاک ذبحہ خانوں زراعت سے وابستہ لوگوں کو کانگووائرس کا زیادہ خطرہ

  لائیوسٹاک ذبحہ خانوں زراعت سے وابستہ لوگوں کو کانگووائرس کا زیادہ خطرہ

  

ملتان (خبر نگار خصوصی)عید الضحی کے قریب آتے ہی محکمہ صحت پنجاب نے ایک مرتبہ پھر کانگو آگاہی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے،جاری کردہ آگاہی الرٹ کے مطابق کانگو بخار جان لیوا بخار ہے جو مویشیوں کی جلد میں موجود ٹکس (چیچڑ ) کی وجہ سے ہوتا ہے،اگر یہ ٹکس کسی انسان کو کاٹ لیں تو وہ انسان فوری طور پر کانگو بخار میں مبتلا ہوجاتا ہے، کریمین کانگو ہیمرجک فیور ایسا بخار ہے جس کے جراثیم ایک متاثرہ شخص سے دوسرے صحت مند شخص کو فوری طور پر لگ (بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

جاتے ہیں ، یہ ایک متعدی بیماری ہے، جس میں شرح اموات بہت زیادہ ہے ۔ اس بخار کا سب سے زیادہ خطرہ ان لوگوں کو ہوتا ہے جو لائیو اسٹاک ، زراعت اور ذبح خانوں سے منسلک ہیں ،ایسے تمام لوگوں میں یہ بخار عام افراد کی نسبت زیادہ ہونے کا امکان ہے ۔ اس حوالے سے محکمہ صحت ملتان میں تعینات وبائی امراض کنٹرول کے انچارج ڈاکٹر عطا الرحمان کا کہنا تھا کہ اس بخار کی ابتدائی علامات کچھ یوں ہیں ،اگر ٹکس کاٹ جائیں تو تین سے نو دن کے درمیان بخار چڑھنا شروع ہوجاتا ہے، پٹھوں میں درد ،تھکاوٹ ،گردن میں درد اکڑاءو،آنکھوں کا سرخ ہوجانا اور ان میں درد ہونا،دل کی دھڑکن کا بڑھ جانا،جلد پر سرخ دھبے پڑ جانا شامل ہے ۔ اگر فوری علاج پر توجہ نا دی جائے تو جگر اور تلی بڑھ جاتی ہے ، ناک، کان، آنکھوں اور مسوڑوں سے خون رسنا شروع ہوجاتا ہے اور انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے ۔ ان کا محکمہ صحت پنجاب کے آگاہی الرٹ سے متعلق بتاتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اگر کانگو کا بروقت علاج شروع ہوجائے تو صحت یابی ممکن ہے، علاج میں دیر ہوجائے تو زیادہ تر کیسز میں مریض اس بیماری کے دوسرے ہفتے انسان موت کے منہ میں چلا جاتا ہے، اس سے بچاءو کے لئے کوئی ویکسین دستیاب نہیں اس لئے احتیاط سے ہی اس بخار سے بچا جاسکتا ہے،اس وقت پاکستان میں عید الاضحٰی کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد مویشی بازار کا رخ کررہے ہیں ، اس لئے اس مرض کے پھیلنے کا خدشہ اور بڑھ گیا ہے،خریداری کرتے ہوئے اور مویشیوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے پورے آستین والی قمیض پہنیں ،ہاتھوں پر دستانے پہنیں ،منہ کو ماسک سے ڈھانپ لیں ، ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں کہ اگر کوئی چیچڑ کپڑوں پر چپک جائے تو نظر آجائے ۔ جوتوں کے ساتھ جرابیں پہن لیں ، ہاتھ جراثیم کش صابن سے دھوئیں ،جانور کو باندھنے والی جگہ پر چونے کا چھڑکاءو کردیں ۔ مویشیوں کا کاروبار کرنے والے اپنے جانور رکھنے کی جگہ پر اسپرے کروائیں ،جانوروں کا ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں ،کسی جانور پر بھی ٹکس نظر آئیں تو اس کو فوری طور پر الگ کردیں ورنہ باقی جانور بھی بیمار ہوجائیں گے ۔ جانوروں پر چیچڑی کی افزائش روکنے والے اسپرے کریں یا پاوڈر کا چھڑکاءو کریں ،جس وقت قربانی ہو تو اس وقت جانور کے خون اور آلائشوں کو ہرگز ہاتھ نا لگائیں ،منہ بھی احتیاط کے طور پر ڈھانپ لیں ،جانورذبح کرنے کے بعد آدھا گھنٹا انتظار کریں تاکہ جانور میں سے خون نکل جائے پھر کھال اتاریں اور گوشت بنائیں ،خون ہرگز بھی اپنے جسم اور منہ پر نا لگنے دیں ۔ قربانی سے فارغ ہوکر نہا کر کپڑے تبدیل کریں ۔

کانگو وائرس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -