ڈیرہ کی ترقی کیلئے ماسٹر پلان منظور‘ ملحقہ آبادیاں بھی شامل

 ڈیرہ کی ترقی کیلئے ماسٹر پلان منظور‘ ملحقہ آبادیاں بھی شامل

  

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیر نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کیلئے ماسٹر پلان منظور کرالیا گیا ہے جس میں شہر کے علاوہ ملحقہ آبادی کو بھی شامل کیا گیا ہے گرین ہاوسز اور درخت نہ ہونے سے کرہ ارض کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے زرعی رقبہ بنجر اور بنجر رقبہ صحرا میں تبدیل ہورہے ہیں پاکستان دنیا کے ان سات ممالک میں شامل ہے جہاں قدرتی آفات کا اثر زیادہ ہوتا ہے انہوں نے پلانٹ فار پاکستان کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

کہ ڈیرہ غازی خان سے جلد پلاسٹک بیگز پر پابندی مہم چلائیں گے شہر کے سیوریج اور صفائی مسائل حل کریں گے سول سوسائٹی ''ڈیرہ کو پھلا ڈا سہرا''بنانے میں ہمارا ساتھ زرتاج گل وزیر نے کہا کہ سابقہ حکومت نے عوام اکتیس ہزار ارب کا بیرونی قرضہ دیا ہے سابقہ حکمرانوں نے چوالیس کروڑ ذاتی دوروں پر خرچ کر ڈالے مشیر صحت و چئیرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈیرہ غازی خان محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ضلع میں پانچ لاکھ سے زائد اور مانکا کینال پر چھ ہزار پودے لگائیں گے مانکا کینال کو لاہور طرز کی نہر بنائیں گے۔ڈیرہ غازیخان کیلئے سالڈ وسیٹ منیجمنٹ کا ایجنڈا پانچ اگست کے کابینہ اجلاس میں شامل کرلیا گیا ہے اور قوی امید ہے کہ منظوری مل جائے گی جس سے شہر میں سیوریج اور صفائی کے مسائل تیزی سے حل ہوں گے۔چئیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے کہا کہ کرسی امتحان ہے دنیا اور آخرت کی کامیابی کیلئے دیانتداری سے کام کیا جائے۔کرپشن فری پاکستان کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ درخت صرف درخت نہیں بلکہ زندگی ہے جسے زندہ رکھنا ہوگا۔وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان کے وژن کے مطابق پانچ سال کے دوران ملک بھر میں دس ارب پودے لگاکر ان کی دیکھ بھال کرکے تن آور درخت بنانا ہے۔ڈی ایف او مہر محمد آصف نے کہا کہ تین سال کے دوران ضلع میں چار ہزار ایکٹر پر شجر کاری کریں گے، کاشتکاروں کو سالانہ پچاس ایکٹر اور کوہ سلیمان میں ایک ہزار فی ایکٹر تک پودے لگاکر دیں گے اور وہ کاشتکاروں کی ہی ملکیت ہوں گے۔تقریب سے محبوب حسین اور ڈاکٹر آصف اسحاق رحمانی نے خطاب کیا۔قبل ازیں حکومت پنجاب کی ہدایات پر ڈیرہ غازی خان میں پلانٹ فار پاکستان کے سلسلے میں مہمانوں اور شرکاء نے پلکن،جامن،کچنار،نیم اور دیگر سایہ دار،خوبصورت اور ماحول دوست پودے لگائے۔تقریب میں کنزرویٹر فارسٹ مہر محمد عظیم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام یسین،اے سی عثمان جلیل اور دیگر افسران شریک تھے۔

زرتاج گل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -