بھارتی جارحیت کیخلاف سکولوں میں آج کشمیر ڈے منانے کا حکم

  بھارتی جارحیت کیخلاف سکولوں میں آج کشمیر ڈے منانے کا حکم

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے صوبے کے تمام سکولز میں آج کشمیر ڈے بھرپور طریقے سے منانے کا حکم دے دیا۔ تقریبات کے بعد کشمیر بارڈ ر پر پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال اور بھارتی جارحیت اور شر انگیزی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

تعلیم سکولز پنجاب نے صو بے بھر کے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ تقریبات کا دورانیہ 3گھنٹے تک ہوگا جو صبح 10بجے سے دن 1بجے تک جاری رہیں گی۔تقریبات میں طلبا کشمیر ڈے اور بھارتی بربریت کے حوالے سے تقاریر کریں گے۔ کشمیر کے حوالے سے ملی نغمے بھی ہوں گے۔ تقریبات میں تمام طلباو طالبات اور اساتذہ کو شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تقریبات کی کوریج سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب کو بھجوا ئی جائے گی۔ تقریبات کے اختتام پر کشمیر بارڈر پر بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ سی ای او تعلیم ملتان سردار شمشیر احمد خان بلوچ نے بھی تمام افسران تعلیم‘ سکولز سربراہان اور اساتذہ کو اس بارے میں احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

کشمیر ڈے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -