میپکو‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن غلام عباس کی معطلی‘ اہم معاملات بے نقاب

میپکو‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن غلام عباس کی معطلی‘ اہم معاملات بے نقاب

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو ملتان سرکل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن غلام عباس کی معطلی کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ابتدائی طور پر یونین عہدیدار اور اے ڈی ایڈمن کی جانب سے برطرف لائن سپرٹینڈنٹ محمد سعید سے جاری شدہ برطرفی لیٹر کو غائب کرنے اور اس(بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

 کی جگہ تبادلہ احکامات کا اجراء کروانے کیلئے7 لاکھ روپے کی مبینہ رشوت وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف انجینئر ملتان سرکل محمد عمر لودھی نے چیف انجینئر عہدہ پر ترقی پانے کے بعد چارج چھوڑنے سے قبل 13 جولائی  2019ء کو آفس آرڈر نمبر 21/239/PA/C-9639کے تحت لائن سپر ٹینڈنٹ محمد سعیدکو ملازمت سے برطرف کردیا۔ یونین کے ایک عہدیدار نے مبینہ طور پر ایک افسر کے بیٹے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن غلام عباس کی ملی بھگت سے برطرف کئے گئے لائن سپرٹینڈنٹ محمد سعید کی برطرفی کا سرکاری لیٹر غائب کرکے موجودہ سپرٹینڈنگ انجینئر سے معمول کی ڈاک میں میپکو انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن سے میپکو سٹی سب ڈویژن میں تبادلہ کروا لیا۔ برطرفی کے آرڈرز سے متاثرہ دیگر ملازمین، جبری ریٹائرڈ ملازمین نے محکمانہ اپیل کے لیے محمد سعید سے رابطہ کیا تو اس نے موقف اختیار کیا کہ برطرفی کے آرڈرز تیار ہوئے تھے لیکن ان پر ڈائری نمبر نہیں لگا تھا۔برطرف اور جبری ریٹائر کئے گئے ملازمین نے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -