چشتیاں‘ 7 سالہ بچی بداخلاقی کے بعد قتل‘ سفاک ملزم کی تلاش شروع

چشتیاں‘ 7 سالہ بچی بداخلاقی کے بعد قتل‘ سفاک ملزم کی تلاش شروع

  

چشتیاں (نمائندہ پاکستان)موضع تگد بلدچاں میں نامعلوم ملزم نے 7سالہ بچی آمنہ بی بی کوفصل کماد میں لے جا کر ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد گلے میں ڈوپٹہ کا پھندہ ڈال کر مو ت کی نیندسلادیا پولیس رپورٹ کے مطابق متولہ بچی نورمحمد رحمانی کی بیوی شہنا ز بی بی کے پاس دینی تعلیم حاصل کرنے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

گئی دیر تک واپس نہ آنے پر اس کی تلاش کی تو بچی برہنہ لاش فصل کماد میں پڑی تھی جس کے گلے میں ڈوپٹے کا پھندہ تھا تھانہ شہر فرید پولیس نے مقتولہ کے والد خان محمد کی رپوٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی۔

بچی قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -