وہاڑی‘ ریس‘ بس کی ٹکر سے 9 قیمتی جانور ہلاک‘ غریب کو سکتہ

وہاڑی‘ ریس‘ بس کی ٹکر سے 9 قیمتی جانور ہلاک‘ غریب کو سکتہ

  

وہاڑی(سٹی رپورٹر+نامہ نگار)لڈن روڈ پل کھادر کے قریب ریس لگاتی نجی کمپنیوں کی 2 بسوں نے غریب خانہ بدوش کی قیمتی گائیں کے ریوڑ کو کچل ڈالا 9 گائیں موقع پر ہلاک ہو گئیں‘ تفصیل کے مطابق بہاولنگر کا رہائشی فتح محمد اپنی 23 گائیں کے ریوڑ کے ساتھ لڈن روڈ پر سڑک کنارے جا رہا تھا پل کھادر کے قریب نجی کمپنی کی 2 بسیں ریس لگاتی ہوئی سر پر آن پہنچی ایک بس بے قابو ہو کر سڑک کنارے (بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

جاتے ریوڑ پر جا چڑھی جس سے 9 گائیں کچلی گئیں اور موقع پر ہلاک ہوگئیں جبکہ ایک بس کو ڈرائیور بھگا کر لے گیا جبکہ دوسری بس کا ڈرائیور بس چھوڑ کر مو قع سے فرار ہو گیا پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کرحاصل پور سے اسلام آباد جانے والی تیز رفتار اے سی بس نمبری ایل ایس ای 3299 کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی جبکہ متاثرہ فتح محمد اور ارشد نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں اور گائیں پال کر گزر بسر کرتے ہیں ہماری جمع پونجی ڈرائیور کی تیز رفتاری اورغفلت کی وجہ سے لٹ گئی انہوں نے کہاکہ ہماری 9 گائے 20 لاکھ روپے مالیتی تھیں ہم خانہ بدوش لوگ شہر شہر پھر کر روزی کماتے ہیں ٹرانسپورٹر کمپنیاں اور ان کے ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث آئے روز لوگوں کے جاں و مال تباہ کر رہے ہیں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان،وزیر اعلی پنجاب عثمان بژدار سے اپیل کی ہے ٹرنسپورٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے اور ان کے نقصان کا ازالہ کرکے مالی امداد کی جائے۔

جانور ہلاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -