عید سیزن‘ گلی محلوں میں ڈاکو ناکے‘ لوٹ مار‘ چور بھی مال اڑانے کیلئے سرگرم

عید سیزن‘ گلی محلوں میں ڈاکو ناکے‘ لوٹ مار‘ چور بھی مال اڑانے کیلئے سرگرم

  

ملتان (خبر نگار خصوصی)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق تھانہ بی زیڈ کے علاقہ بوسن روڈ کے قریب تین ڈاکووں کی گن پوائنٹ پر شہری احسن الہی سے موٹرسائیکل،نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار،دہلی گیٹ پولیس (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

کے علاقے میں ایک ڈاکو نے خاتون سے آٹھ ہزار روپے اورچوک فوارہ کے قریب ایک ڈاکو نے آفتاب احمد سے 14 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا محمد عمران نے پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم افراد نے اس کی دکان سے دوموبائل فون چوری کر لئے ہیں ممتاز آباد پولیس کے علاقے ڈیرہ محمدی میں عبدالرشید کے گھر سے ایک لاکھ روپے مالیت کا سامان اور گلگشت پولیس کے علاقے سے فرخ شہزاد کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا۔۔لطیف چوک پر 3ڈاکووں نے عمر فاروق سے اسلح کے زور پر 51ہزار نقدی چھین لی، سادات کالونی کے کے رہائشی مجتبیٰ نے زکریا پولیس کو درخواست دی کہ دو ڈاکووں نے اس سے موبائل فون چھین لیا مظفرآباد پولیس کے علاقے حاجی بلاک میں نامعلوم افراد نے خادم حسین کی دکان سے 90 ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا کینٹ پولیس کے علاقے میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں نامعلوم شخص نے حسین جہانیاں کی جیب سے آٹھ ہزار روپے نکال لئے گلگشت پولیس کے علاقے سے اسماعیل کا موٹرسائیکل، پاک گیٹ کے علاقے سے وحید کا موٹرسائیکل اور مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں گورنمنٹ پرائمری سکول سمندری 18 کسی سے واٹر پمپ چوری کر لیا۔

وارداتیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -