مشکوک افراد پر کڑی نظر‘ سرکاری عمارتوں‘ اہم پبلک مقامات کی سکیورٹی بڑھانے کاحکم

مشکوک افراد پر کڑی نظر‘ سرکاری عمارتوں‘ اہم پبلک مقامات کی سکیورٹی بڑھانے ...

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)حکومت پنجاب کے حکم پرمحکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھرکی سیکورٹی کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیاہے اس حوالے سے تمام ضلعی حکومتوں اورپولیس حکام کو(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

آگاہ کردیاگیاہے ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں کوکسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کے لیے چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اس سلسلہ میں داخلی وخارجی راستوں پرسخت چیکنگ‘ مشتبہ افرادکوحراست میں لے کرمکمل جانچ پڑتال اورسرکاری دفاتراوراہم پبلک مقامات اورعمارتوں کی سیکورٹی بھی بڑھانے کاکہاگیاہے غفلت کے مرتکب افسران واہلکاران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی حکومتی احکامات پرضلعی حکومت اورپولیس حکام نے عملدرآمدشروع کرتے ہوئے تمام سرکل افسران وایس ایچ اوزکوہدایات جاری کردی ہیں۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -