بھارتی جارحیت خطرناک حکمرانوں کو مذمتی بیانات سے آگے بڑھنا ہوگا،سراج الحق

بھارتی جارحیت خطرناک حکمرانوں کو مذمتی بیانات سے آگے بڑھنا ہوگا،سراج الحق

  

لاہور(آن لائن)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے سید علی گیلانی کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کا ساتھ دیں گے ان خیالات کا اظہار سراج الحق (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما سید علی گیلانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کیساتھ ہیں اور خون کے آخری قطرے تک پاکستانی قوم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی سراج الحق نے عالمی برادری کو کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتا ہے جو کہ خطرناک ثابت ہوگی اس کے علاوہ سراج الحق نے حکمرانوں کو بھی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آب مذمتی بیانات سے آگے بڑنا ہوگا کیونکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کلسٹر بموں سے تباہی پھیلانے کی کوشش کررہا ہے۔

سراج الحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -