شجرکاری مہم کامیاب بنانے کیلئے  شہری کردار ادا کریں‘ آصف مجید

  شجرکاری مہم کامیاب بنانے کیلئے  شہری کردار ادا کریں‘ آصف مجید

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ایم پی اے چوہدری آصف مجیدنے کہاہے کہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے میں معاشرے کے ہرفردکواپناکرداراداکرناہوگا، وزیراعظم عمران خان (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

کا 10بلین ٹری سونامی پروگرام گیم چینجر ہوگا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سپورٹس کمپلیکس جمنیزیم میں کلین اینڈگرین پاکستان کے حوالہ سے پودالگاتے ہوئے کیا۔ چوہدری آصف مجیدنے کہاکہ کلین اینڈگرین پاکستان کے سلسلے میں تمام سرکاری محکمے بڑھ چڑھ کرحصہ لیں جبکہ شہری بھی اس مہم میں اپنابھرپورکرداراداکریں، انہوں نے کہاکہ درخت ماحولیاتی آلودگی کوختم کرتے ہیں ہمیں اپنے آنے والی نسلوں کوایک صحت مندانہ ماحول فراہم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگاناہوں گے اس مہم میں خصوصاً سکولزوکالجزکے طلباء وطالبات اوراساتذہ ایک اہم کردارکرسکتے ہیں کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں، قومی پولیس شہداء ڈے کے حوالے سے انہوں نے کہا ہے کہ پولیس کے شہداء نے اپنی قیمتی جانیں ملک میں امن کیلئے قربان کی ہیں اورقوم پولیس کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی پولیس شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی ہم پولیس شہداء کے لواحقین کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے پولیس شہداء کے اہل خانہ کو کسی صورت تنہا ء نہیں چھوڑیں گے۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ممبرہیومین رائٹس اینڈمینارٹی شمیل مرزا، اشفاق خان ایڈووکیٹ، چوہدری جاویداختر،میاں ارشادنبی، محمدعثمان، سلمان احمدچوہدری ودیگرموجودتھے۔

آصف مجید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -