بھارتی جارحیت‘ اقوام عالم کو مودی سرکار کی حرکت کا نوٹس لینا چاہیے‘ افتخار احمد خان

بھارتی جارحیت‘ اقوام عالم کو مودی سرکار کی حرکت کا نوٹس لینا چاہیے‘ افتخار ...

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں 35 ہزار مزید فورس لگا دی ہے اور کشمیریوں کی نسل کشی کا گھناؤنا سلسلہ بھی شروع کر دیا پے. اقوام عالم اور اسلامی دنیا کو اس(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

 سنگین حرکت کا نوٹس لینا چاہیئے. انہوں نے کہا کہ حکمران کامیاب امریکی دورہ کا جشن منا رہے ہیں اور ادھر کشمیر میں بھارت خون کی ہولی کھیل رہا ہے. ان کا قتل عام کیا جا رہا ہے. انہوں نے کہا کہ ایسے کامیاب دورے مشرف اور ضیاء الحق بھی کرتے آئے ہیں. انہوں نے کہا کہ علی اکبر کے خلاف کارروائی درست نہیں, آزادی صحافت کو پابند کیا جانا قابل مذمت ہے. 

افتخار خان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -