شاہ رکن عالم میں تیسرا سالانہ ;200;زادی مارچ ‘ شرکا میں جوش و خروش

  شاہ رکن عالم میں تیسرا سالانہ ;200;زادی مارچ ‘ شرکا میں جوش و خروش

  

ملتان (سٹی رپورٹر)مرکزی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم ٹاءون کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلہ منعقد ہونیوالاتیسرا ا سالانہ آزادی مارچ میلاد چوک شاہ رکن عالم کالونی سے شروع ہوکر گلشن مارکیٹ نیو ملتان چوک پر اختتام پذیرہوا ۔ آزادی مارچ کی قیادت مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر رکن الدین (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

ندیم حامدی اوردیگر قائدین نے کی ۔ جبکہ علماء کرام،مشاءخ عظام کے علاوہ راءو محمد عارف رضوی،مسعود خالد علوی،حافظ منظورالہی،ثمر حامدی،قاری غلام شبیر سواگی،میجر محمد اقبال چغتائی،علامہ عبدالرزاق حامدی،علامہ غلام حبیب سعیدی،علی سخنور،بشارت عباس قریشی،راءو مظہر الاسلام،چوہدری حامد ارائیں ،راءو عبدالقیوم شاہین،ڈاکٹر طیب ملک،شاہ محمد خان ناصر،احسان سعیدی،سجاد نقشبندی،مرزا ارشدا لقادری،قاری توفیق حامدی،علامہ قاری ابوبکر عثمان الازہری،محبوب علی قادری،شہزاد غوری،شیخ عبدالحمید،قاری اعجاز عطاری،ساجد قادری،غلام حسین فریدی،عبدالرزاق حامدی،محمدفیاض حامدی،ادریس ثناء،محمداکرم پنڈا،حافظ راءو شرافت علی،راءو لیاقت علی ،مسیحی رہنما سیمسن سلامت ، ہائی سینٹ پیٹرو دیگر بھی شامل تھے ۔ آزادی مارچ میں حب الوطنی کے جذبے سے سرشار معروف سیاسی و سماجی شخصیات اور ہر طبقہ ہائے فکر سے متعلقہ لوگوں نے شرکت کی ۔ آزادی مارچ میں قائدین کے علاوہ معصوم بچوں اور دیگر سینکڑوں شرکاء نے جناح کیپ پہن کر شرکت کی اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی نشانی ’’جناح کیپ ‘‘کو پہننے کی روایت کو زندہ کرنے کا عزم کیا اور بانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا ۔ آزادی مارچ میں خصوصی ٹرک پر ملی ترانے عوام کا جوش گرماتے رہے جبکہ شرکاء مارچ کا جذبہ دیدنی تھا ۔ آزادی مارچ میں تمام روٹ کو مختلف بینرز اور پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا تھا،تاجروں کی جانب سے آزادی مارچ کے روٹ پر ٹھنڈے پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں جبکہ سابق چیئرمین گلگشت راءو مظہر الاسلام کی جانب سے ٹھنڈے پانی کی موبائل سبیل پورے راستے آزادی مارچ کے شرکاء کے ساتھ رہی ۔ آزادی مارچ کے شرکاء پر پورے راستے گل پاشی کی گئی،اور مختلف جگہوں پر بھرپوراستقبال کیا گیا ۔ مختلف مسالک اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے بھی شرکاء آزادی مارچ کا استقبال کیا گیا ۔ آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر رکن الدین ندیم حامدی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کی صورت میں ہ میں ایک عظیم نعمت سے نوازا ہے ۔ آج پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں پر حملے کئے جارہے ہیں مگر ہم بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان ہمارے آباءو اجداد نے بنایا اورمیلاد منانے والے ہی آج اس کی نظریاتی سرحدوں کا تحفظ کریں گے ۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما راءو عارف رضوی اورمرزا ارشدالقادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے ۔ دشمن ہ میں کمزور نہ سمجھے،ہمارے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ دشمن ملک کشمیر میں ظلم وستم بند کرے ورنہ اپنے انجام کیلئے تیار رہے ۔ مختلف علماء و زعماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لاکھوں جانوں کی قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے ۔ قیام پاکستان کیلئے قربانیاں دینے والے ہی اصلی قومی ہیروہیں ۔ آج جشن آزادی کے موقع پر پور ی قوم اپنے قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ ہم پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے خلاف ہونیوالی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور نظریاتی سرحدوں پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ آزادی مارچ میں مختلف تنظیمات نے جلوسوں کے ہمراہ شرکت کی ۔ آزادی مارچ کے اختتام پر علامہ قاری غلام شبیر سواگی نے استحکام پاکستان اورشہدائے آزادی کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کرائی ۔

;200;زادی مارچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -