ملکی ترقی و خوشحالی میں ن لیگ ‘ پیپلز پارٹی بڑی رکاوٹ ‘ زین قریشی

  ملکی ترقی و خوشحالی میں ن لیگ ‘ پیپلز پارٹی بڑی رکاوٹ ‘ زین قریشی

  

ملتان(نیوز رپورٹر) وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے خزانہ مخدوم زادہ زین قریشی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں آج بھی مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی رکاوٹ ہے لیکن موجودہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائے گی کرپشن و لوٹ مار کرنے والے کسی صورت نہیں بچ سکیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما چوہدری مقبول آرائیں کی طرف سے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہو ئے کیا جس میں چوہدری مقبول احمد آرائیں ، رانا عبد الجبار، چوہدری نیاز احمد، حاجی رانا فاروق، چوہدری ارشد محمود، راءو حنیف، ملک مشتاق تھہیم، حامد، ززرین ارشد، رانا یسین، چوہدری شفیق احمد ، چوہدری یسین بھی موجودتھے مخدوم زادہ زین قریشی نے مزید کہا کہ سینٹ چیئرمین کے خلاف اپوزیشن کی عدم تحریک ناکام ہونے سے ثابت ہو گیا ہے کہ اپوزیشن درحقیقت ملک وقوم کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے جنہیں عام انتخابات میں بھی عوام نے مسترد کردیا تھا اور آج اپوزیشن کو سینیٹ میں بھی بری طرح ناکامی ہو ئی ہے ۔

زین قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -