چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو ہارئیکورٹ بار ملتان میں خطاب کی دعوت

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو ہارئیکورٹ بار ملتان میں خطاب کی دعوت

  

ملتان ( خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو بار میں وکلاء سے خطاب کی دعوت دے دی گئی ہے ۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے عدلیہ کی آزادی پر یقین اس بات کا ثبوت ہے کہ جب میں وزیر اعظم بنا تو سب سے پہلا ایگزیکٹیو آڈر ججز کو آزاد کرنے کا کیا اور ہمارے ہی دور میں پاک فوج (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

اور ججز کی تنخواہوں میں 100%اضافہ کیا گیا ہم نے آئین پاکستان پر لگے آمریت کے دھبے کو بھی دھویا اور بے نظیر بھٹو کے خواب کی تعبیر کہ بھٹو کے دئیے گئے آئین کو اصل روح میں سامنے لائے ۔ ہم نے نہ صرف پختونوں کو شناخت دی بلکہ سابق صدر آصف علی زرداری سابقہ ادوار میں بلوچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر معافی مانگی اور حقوق بلوچستان کا آغاز کیاپیپلز پارٹی ہی ملک کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے محفوظ رکھ سکتی ہے پاکستان ایک وکیل نے بنایا اور آئین کی پاسداری،جمہوریت و عدلیہ کی بحالی وکلاء کا ایک تاریخی کردار ہے جسے سلام پیش کرتے ہیں جنوبی پنجاب کی تمام محرومیوں کا ازالہ صرف اور صرف جنوبی پنجاب صوبہ ہے جس پر حکومت کوئی توجہ نہیں دے رہی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی طرف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو خطاب کی دعوت دینے کا دعوت نامہ پیش کرنے کے موقع پر ہائیکورٹ بار ملتان اور پی ایل ایف کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں پی ایل ایف جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث الحق،کنور محمد یونس، خواجہ نور مصطفے،مسرور حیدر اعوان،صدر پی ایل ایف ہائیکورٹ بار مہر اقبال سرگانہ،جنرل سیکرٹری خالد مترو،نوید ہاشمی،یوسف زبیر،انیس مہدی، واجد رضوی، فیاض بھٹہ،عدنان حیدری شریک تھے ۔

دعوت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -