حکومت نے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے،آفتاب احمد

  حکومت نے سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے،آفتاب احمد

  

مانچسٹر(این این آئی)قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹرآفتاب احمد قریشی نے کہا ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری کےلئے پاکستان کی نئی حکومت نے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں ،(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں وہ پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر کے زیر اہتمام 72یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ عشائیہ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ آفتاب قریشی نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت سرمایہ کاری کا بہترین ماحول ہے اور میں سمجھتا ہوں کی برطانوی سرمایہ کاروں کو اس سے استفادہ کرنا چاہیے،اس ضمن میں حکومت نے سرمایہ کاروں کو آسان سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔ حکومت سرمایہ کاروں اور سیاحوں کو الیکٹرانک ویزہ جاری کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں اور سرمایہ کاروں کوسیکورٹی کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے،پاکستان میں دن بدن سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور اس وقت تسلی بخش ہے ۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ میئر آف مانچسٹر کونسلرعابد لطیف چوہان نے کہا کہ پاکستانی تہذیب و ثقافت کے فروغ کےلئے پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔ ان کے اقدامات سے نہ صرف مانچسٹر میں مقیم دوسری تہذبوں اور ثقافتوں کے حامل لوگوں میں ہم آہنگی میں مدد ملتی ہے ۔ لارڈ لیفٹیننٹ آف گریٹر مانچسٹر وارن سمتھ نے کہا کہ پاکستان کی کمیونٹی نے نہ صرف مانچسٹر بلکہ برطانیہ کی تعمیر وترقی اور مثبت سیاست میں بھی اپنا اہم اور شاندار کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ برطانیہ میں مقیم اور تمام پاکستانی قوم کو ان کے 72 یوم آزادی پر دل کی گہرایوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ تقریب میں رکن پارلیمنٹ گورٹن مانچسٹر محمدافضل خان، میئر آف بری ٹریورڈ ہولٹ ،میئر آف رچڈل بلی شرین، مئیر آف اولڈم جنی الیگزنڈر، ایسوسی ایشن آف پاکستانی لائرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک اور نارتھ ویسٹ برطانیہ سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

آفتاب احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -