سیلاب کا خدشہ‘ تباہ کاری روکنے کیلئے پلان تیار‘ نہروں‘ بندوں کی تفصیل طلب

سیلاب کا خدشہ‘ تباہ کاری روکنے کیلئے پلان تیار‘ نہروں‘ بندوں کی تفصیل طلب

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)محکمہ آبپاشی پنجاب نے صوبہ بھرکے انہارعملہ سے نہروں اوردریاکے بندوں بارے رپورٹس طلب کرلیں۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے محکمہ آبپاشی پنجاب کوبرسات کے دوران ممکنہ سیلاب کی تباہ کاریوں کوروکنے کے لیے 54پلانزتیارکیے ہیں اس سلسلہ میں حکومت(بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

 نے محکمہ فنانس کوہدایت جاری کی ہے کہ حفاظتی بندوں کے لیے پتھراور ریت کے تھیلوں کی خریداری کے لیے فنڈزجاری کیے جائیں محکمہ آبپاشی پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے انہارعملہ سے نہروں اوردریاکے بندوں بارے رپورٹس طلب کرلی ہیں جنہوں نے احکامات پرعملدرآمدشروع کردیاہے۔

طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -