وہاڑی‘ مخبری کا شبہ‘ منشیات فروشوں کی پولیس رضا کار پر فائرنگ

وہاڑی‘ مخبری کا شبہ‘ منشیات فروشوں کی پولیس رضا کار پر فائرنگ

  

وہاڑی(سٹی رپورٹر+نامہ نگار)مخبری کرنے کے رنج پر مبینہ منشیات فروش نے ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر اندھادھند فائرنگ کرکے پولیس رضا کار کو شدید زخمی کردیا ریسکیو 1122نے مضروب کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا پولیس تھانہ صدر نے کاروائی شروع کردی واقعات کے مطابق نواحی گاؤں 23ڈبلیو بی کے رہائشی مبینہ منشیات فروش صدام نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ امتیاز چدھڑ نامی رضاکار کو مبینہ(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

 طور پر اندھا دھند فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا وجہ عناد یہ بتائی جاتی ہے کہ مضروب امتیاز چدھڑ پولیس رضا کار تھا اور صدام مبینہ طور پر منشیات فروشی کرتا تھا جس کی امتیاز بار بار مخبری کرتا تھا اسی رنج پر اس پر حملہ کرکے زخمی کیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122ٹیم نے فرسٹ ایڈ دے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال متقل کردیا گیا پولیس تھانہ صدر نے کاروائی شروع کردی۔

فائرنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -