شجاع آباد‘ بدترین لوڈشیڈنگ‘ ٹیوب ویل بند‘ شہریوں‘ کاشتکاروں کا احتجاج

شجاع آباد‘ بدترین لوڈشیڈنگ‘ ٹیوب ویل بند‘ شہریوں‘ کاشتکاروں کا احتجاج

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو نے لوڈشیڈنگ کے معاملے پر شجاع آباد کو تختہ مشق بنا لیا۔ بجلی کی بدترین بندش کے باعث لوگوں کی زندگی اجیرن ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ سب ڈویژن شجاع آباد فیڈر خواجہ خدا یار سے موضع خانپور قاضیاں‘ موضع بلے واہن‘ موضع جائی‘موضع شاہ پور‘موضع حاجی پور‘موضع کچی (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

جائی‘ موضع دائرہ پور ویگر مواضعات میں 3 روز سے مسلسل بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ وولٹیج کمی اور ٹرپنگ کے مسئلے نے بھی سر اٹھا رکھا ہے۔ وولٹیج کی کمی بیشی کے باعث متعدد مکینوں کے گھروں کی الیکٹرانک اشیا جل چکی ہیں۔مکینوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے۔ کاروبار زندگی تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔ کاشتکار اس صورتحال میں ٹیوب ویل چلا سکتے ہیں نہ ہی چارہ کاٹ سکتے ہیں۔ عید الاضحی کی آمد ہے جس کی تیاریاں بھی ٹھیک طریقے سے نہیں ہو پا رہی ہیں۔متاثرین نے میپکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایس ای میپکو ملتان سرکل سے صورتحال کا نوٹس لینے اور مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بجلی بندش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -