غریبوں کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی حکومت کا بڑا کارنامہ‘ جاوید اختر انصاری
ملتان(نیوز رپورٹر)معاون خصوصی برائے وزیر اعلیٰ پنجاب حاجی جاوید اختر انصاری ایم پی اے نے کہاہے کہ مستحقین کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا سہرا موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔پاکستان تحریک انصاف غریبوں کی جماعت ہے اور وہ ان سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی۔وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے تحت عوامی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔تعصب اور سیاسی(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)
وابستگی سے بالاتر ہو کر نیک ارا دو ں کے ساتھ ہم میدان عمل میں اترے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈیرہ انصاری ہاؤس شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک، اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور، حاجی مختار علی انصاری، ڈاکٹر غلام یاسین، میاں محمود انصاری، امین انصاری، سید رمضان شاہ فیضی، رانا عارف، غلام قادر انصاری، عبید انصاری،جنید اکرم انصاری و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری نے کہا کہ جن کے ارادے نیک ہوتے ہیں تو اللہ تعالی کی مدد بھی ان کے ساتھ ہوتی ہے، ہماری نیت صاف ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ مستحقین کے صحت انصاف کارڈ زان تک پہنچائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم رہ جانے والے مستحقین کو بھی کارڈ زکی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کی مستحقین تک باآسانی رسائی کے لیے سپیشل کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں، شہری شناختی کارڈ نمبر کی مدد سے اپنے صحت کارڈ کا سٹیٹس چیک کر سکتے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ کارڈز جلد مستحقین تک پہنچیں اور پھر وہ مختص سرکاری و نجی ہسپتالوں سے اپنا اور اپنے خاندان کا علاج کروا سکیں۔ ضلعی انتظامیہ اس بارے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کی عدم دستیابی بارے شکایات ان کے نوٹس میں لائی جائیں جن پر وہ ضرور ایکشن لیں گے۔تقریب سے قاضی جاوید اسلم،یونس جاوید انصاری، حاجی صدیق انصاری، ڈاکٹر علی اکبر انصاری اور ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر صحت انصاف کارڈ زاہد کھوکھر نے بھی خطاب کیا۔
جاوید اختر انصاری