عیدالاضحی اور جشن آزادی،مویشی منڈیوں میں گہماگہمی،عمارتوں کی سجاوٹ کا کام عروج پر

 عیدالاضحی اور جشن آزادی،مویشی منڈیوں میں گہماگہمی،عمارتوں کی سجاوٹ کا کام ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صو با ئی دارالحکومت میں عید الا ضحی کے لیے قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ جاری ہے۔ ساتھ  ہی ساتھ یوم آ زا دی کی تیاری کے سلسلے میں شہر کے مختلف بازاروں میں سبز ہلالی پرچم کی بہار نے عید کی خوشیوں کو مزید خوبصورت بنادیا ہے،جانوروں کیساتھ ساتھ بچوں اور بڑوں کی کثیر تعداد قومی پرچم‘ بیج‘ شرٹ اور ٹوپیوں کیساتھ سبز اور سفید رنگ کے چشمے خریدنے پر توجہ دے رہی ہے جبکہ بازاروں میں سبز اور سفید رنگ کے شلوار قمیض کی فروخت بھی جاری ہے۔ سبز ہلالی پرچموں کو لوگوں نے ابھی سے اپنی عمارتوں پر سجانا شروع کردیا ہے جبکہ گاڑیوں پر بھی پرچم لہرانے کی تعداد میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ عید کی تعطیلات کے باعث یوم آزادی کی تقریبات کو بھر پور طریقہ سے منانے کیلئے شہریوں میں ہر سا ل کی طرح اس سال بھی یوم آزادی کی تقریبات کے حوالہ سے خوب جوش وخروش پا یا جا تا ہے۔ قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے خوبصورت طریقہ سے سجانے اور یوم آزادی کی تقریبات کو شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے تیا ریاں کی جا رہی ہیں۔گلی محلو ں کی سطح پر بھی گھروں پر چراغاں کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -