بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے،عظمیٰ بخاری

بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے،عظمیٰ بخاری

  

 لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔لائن آف کنٹرول بلا اشتعال فائرنگ اور شہریوں کی شہادتیں بھارتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔بھارت سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں ہر ماہ بھارتی فوج کی تعداد میں اضافہ ثابت کررہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے۔کشمیری بھائیوں کی آزادی کی تحریک کو دبانے کیلئے فوجی طاقت کا استعمال ناکامی کا اعتراف ہے۔انہوں نے مزید کہا آزاد ی کی تحریک کو طاقت کے زور پر دبایا نہیں جا سکتا۔بھارتی جنتا پارٹی مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔مودی سرکار طاقت کے نشے میں کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے۔اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا حقیقی معنوں میں کردار ادا کرنا ہو گا۔

بھارتی رویے خطے میں تیسری عالمی جنگ کو دعوت دینے کی کوشش کررہا ہے۔پاکستان نے ایٹم بم فیشن شو کیلئے نہیں رکھے ان کو استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -