شادمان اتوار بازار میں گلی سڑی سبزیوں کی مہنگے داموں فروخت،صارفین پریشان

  شادمان اتوار بازار میں گلی سڑی سبزیوں کی مہنگے داموں فروخت،صارفین پریشان

  

لاہور (اپنے نمائندے سے)شادمان اتوار بازار میں شدید گرمی اور حبس،پیاز  نایاب، تمام دکانداروں نے قیمتوں میں اضافہ کر دیا،پیاز اور لیموں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،گلی سڑی سبزیاں اور پھیل دیکھ کر شہری پریشان، دکانوں پر ریٹ لسٹ نام کی کوئی چیز بھی نظر نہ آئی،سبزیوں کے ریٹس بھنڈی 80، شملہ مرچ 80، گھیا توری 50، کریلے 70، اروی 65، کھیرا 40، لیموں 90، بند گوبھی 50، ٹینڈے64، گھیا کدو 50روپے، دیسی ٹینڈے65، بینگن 50، پودینہ 5، کریلے 80، مٹر 118، گرما 50، آم چونسہ 100، سیب گاجہ100، آلو بخارہ، 100، آڑو 100،کیلا60،جامن100اور انار 120کے حساب سے فروخت ہوتے رہے۔مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہونے پر بلبلا اٹھے، شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کی فلاح بہبود کے دعویدار تبدیلی سرکار نے جینا بھی مشکل کردیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -