لیگی تاجروں کا ہڑتال دھمکی شو فلاپ ہو جائے گا،نیلم حیات
لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما‘ ممبر پنجا ب اسمبلی نیلم حیا ت نے کہا ہے کہ مٹھی بھر لیگی تاجر وں کاہڑ تا ل د ھمکی شو فلا پ ہو جا ئے گا۔شکست خوردہ اپوزیشن رہنما ؤ ں کی جانب سے قومی اداروں پر الزامات کی بوچھاڑ قابل مذمت ہے۔ اپوزیشن اپنے رویے پر نظر ثانی کرے اور ملک کی ترقی میں رکاوٹیں نہ ڈالے۔ ان خیا لا ت کااظہارانہو ں نے پار ٹی خوا تین سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔
انہو ں نے کہاکہ مٹھی بھر لیگی تاجر ہڑ تا ل کی د ھمکیا ں دے کر حکومت کو بلیک میل کرنے کی نا کام کو شش کررہے ہیں ساز شی ٹو لہ کچھ بھی کر لے اسے ٹیکس ہر صور ت ادا کرنا پڑے گا۔ آ ئے رو ز سڑکو ں پر تما شے لگانے والے اپنے مذ موم مقا صد میں کامیا ب نہیں ہو سکتے اپوز یشن کی تحریک انصا ف حکومت کیخلا ف کو ئی ساز ش کامیا ب نہیں ہو گی۔