قادیانیوں کی سرگرمیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں،ولی اللہ

قادیانیوں کی سرگرمیاں خطرناک حد تک بڑھ چکی ہیں،ولی اللہ

  

لاہور(پ ر)چاروں مسالک علماء بورڈکے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس دارالعلوم حنفیہ لبرٹی مارکیٹ لاہورمیں الحاج پیرسید ولی اللہ شاہ بخاری امیرعالمی تحریک دعوت الحق کی صدارت میں منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے ورلڈپاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد ممتازاعوان چاروں مسالک علماء بورڈکے چیئرمین حافظ شعیب الرحمن قاسمی اہلحدیث رہنما میاں محمد افضل،مفتی عاشق حسین رضوی،علامہ تنویر الحسن نقوی، مولانا معاویہ حسن،مولانا محمد منسوب رحیمی،مفتی محمدعمراورعلامہ ضیاء الرحمن فاروقی نے وطن عزیز پاکستان اورباالخصوص اندرون سندھ میں فتنہ قادیانیت کی بڑھتی ہوئی اسلام وملک دشمن سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اورکہاکہ قادیانیوں کی اسلام وآئین پاکستان مخالف سرگرمیاں خطرناک حدتک بڑھ چکی ہیں جوکسی بہت بڑی دینی تحریک کا سبب بن سکتی ہیں چاروں مسالک علماء بورڈ نے مطالبہ کیا کہ قادیانی فتنہ کی بڑھتی ریشہ دوانیاں روکی جائیں اورانسدادقادیانیت کیلئے آئین میں کی گئی قانون سازی پر مکمل ومؤثر عملدرآمدیقینی بنایاجائے۔

بصورت دیگر ملکی حالات کے خراب ہونے کی تمام ترذمہ داری قادیانیت نوازسلیکٹڈ حکومت پر ہی عائدہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -