سیاست میں ضمیر فروشی کا بڑھتا ہوا رجحان افسوسناک ہے،صاحبزادہ حامد رضا

  سیاست میں ضمیر فروشی کا بڑھتا ہوا رجحان افسوسناک ہے،صاحبزادہ حامد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سیاست میں ضمیر فروشی کا بڑھتا رحجان افسوسناک ہے۔بھارت خطے میں امن کوششوں کے خلاف ہے۔ چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لاحاصل مشق ثابت ہوئی۔ حکومت نے عید سے پہلے مہنگائی بڑھا کر عید کی خوشیاں چھین لیں۔

پچھلے ایک سال کے دوران ملک میں تبدیلی نہیں تباہی آئی ہے۔


بھارت نے دریائے چناب میں پانی چھوڑ کر آبی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی دوبارہ پیشکش پر بھارتی انکار ہٹ دھرمی کی بدترین مثال ہے۔ وادی کشمیر انسانی حقوق کی پامالی کا دہکتا دوزخ بن چکی ہے۔ قومی کشمیر کمیٹی کو فعال اور متحرک کیا جائے۔ مظلوم اور محکوم کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت پاکستان پر فرض ہے کیونکہ کشمیری تحریک تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اہل سنت، جے یو پی اور انجمن طلباء اسلام کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت ممکنہ سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لئے پیشگی حفاظتی اقدامات کرے۔ عوام سیاست بازی سے بیزار اور اپنے مسائل کا حل چاہتی ہے۔ اپوزیشن اداروں پر تنقید کی بجائے اپنی صفوں کو کالی بھیڑوں سے پاک