تحریک انصافکو ووٹ دینے والے پچھتا رہے ہیں،اشرف بھٹی

تحریک انصافکو ووٹ دینے والے پچھتا رہے ہیں،اشرف بھٹی

  

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے حکومت کی غریب کش پالیسیوں سے تنگ آ کر پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے بھی اب پچھتا رہے ہیں گیارہ ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود حکومت نے غریبوں کو دکھائے گئے خوابوں کو تعبیر نہیں دی۔

غریب غربت کی چکی میں پستا جا رہا ہے جبکہ وزیر اعظم اور ان کے وزراء بھی دبے لفظوں میں مہنگائی کا رونا تو روتے ہیں لیکن عملی طور پر غربت کے خاتمے کے لئے کوئی اقدام نہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک عوام بھوک،مہنگائی،غربت اور بے روزگاری کی دلدل میں دھنستے چلے جا رہے ہیں۔

حکمرانوں کے وعدے اپنی جگہ پر‘ لیکن زمینی حقائق یہ ہیں کہ غریب آدمی کے لئے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا دن بدن مشکل ہوتا جا رہا ہے،تحریک انصاف کی طرح ہر حکمران مہنگائی کو سابقہ حکومتوں کی غلط معاشی پالیسیوں کو تسلسل قرار دیتا ہے، وزیر اعظم عمران خان ریاست مدینہ کی باتیں کرتے ہیں‘ تو انہیں علم ہونا چاہیے کہ ریاست مدینہ میں امیر اور غریب رات کو پیٹ بھر کر سوتے تھے خلیفہ وقت مدینے کے مزدور جتنی اجرت لیتے تھے لیکن یہاں تو عمران خان تین سو کنال میں رہنے والے ارب پتی ہیں اور مدینہ کی ریاست کا نام لے کر ہمیں بیوقوف بناتے ہیں۔انہں نے کہا کہ غریبوں کے منہ سے نوالہ چھینا جا رہا ہے حکومت کرپٹ عناصر میں صرف اپنے مخالفین کے خلاف نہیں بلکی بلا تفریق تمام لوگوں کے خلاف کارروائی کرے اور غریبوں کی مشکلات کم کرنے کے لئے بھی کوئی ایسی پالیسی واضح کرئے جس سے غریب طبقہ سکھ کا سانس لے سکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -