سرکاری خزانہ بیدردی سے لوٹنے والے قومی مجرم ہیں،مومنہ وحید

سرکاری خزانہ بیدردی سے لوٹنے والے قومی مجرم ہیں،مومنہ وحید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ سرکاری خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والے ملک کے مجرم ہیں اورقومی دولت لوٹنے و الوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10برس میں میگا پراجیکٹس کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم رہا،سابق حکمرانوں کے دور میں سرکاری خزانے کو لوٹا گیا اورہر ادارے میں کرپشن کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اورقرضوں نے معیشت کو تباہ و برباد کیا اورپاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا یا،عوام کی بنیادی ضرورتوں کو نظر انداز کر کے ذاتی نمائش کے منصوبے شروع کیے گئے جس کے باعث عوام کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے گئے۔

۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کرپشن کے خلاف جہادکررہی ہے اور ہم سرکاری خزانے کے امین ہیں۔