جشن آزادی پر وطن کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا عہد کرنا ہو گا،ملک نعیم

جشن آزادی پر وطن کیلئے سب کچھ قربان کرنے کا عہد کرنا ہو گا،ملک نعیم

  

لاہور (سٹی رپورٹر) اہل وطن کو آزادی کا مہینہ مبارک ہو،آئیں اس مہینے عہد کریں کہ اپنا تن من دھن اس ملک پر قربان کر یں گے انہوں نے مزید کہا کہ قیام پاکستان دنیا کی تاریخ میں ایک غیر معمولی عہد ساز واقعہ ہے جو کہ اقوام عالم کے دیگر ممالک کے وجود میں آنے سے بالکل مختلف ہے ان خیالات کا اظہار تاجر رہنما ملک نعیم نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی کرشماتی شخصیت اور قیادت کے باعث ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -