مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے ہندوؤں کا غرور توڑنا ہو گا،اشرف جلالی

  مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے ہندوؤں کا غرور توڑنا ہو گا،اشرف جلالی

  

لاہور(سٹی رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ وتحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں مقبوضہ کشمیر کی حالیہ نہایت تشویش ناک صورت حال پر”کشمیر بزور شمشیر“کے عنوان پرمذاکرہ ہوا۔ مذاکرہ کی صدارت سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کی۔جبکہ مولانا محمدسید ثقلین بخاری،مولانا محمد ارشاد جلالی،محمد وقاص سرہندی اور علامہ محمد عظمت علی جلالی نے اظہار خیال کیا۔ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کہا ہندو بنیے کا غرور توڑے اور اس کی طاقت کا نشہ اتارے بغیر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکتا۔

کشمیر میں بھارت حیوانیت پر نہیں شیطانیت پر اتر آیا ہے۔بھارت کلسٹر بم برساکر کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔بھارت سے مذکرات کی بھیک مانگنا اپنی اور کشمیریوں کی رسوائی کے سوا کچھ نہیں ہے۔کشمیر کی حالیہ خطرناک ترین صورت حال میں پاکستان اور بھارت کے مسلمانوں پربالیقین جہاد فرض ہوچکا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -