حکومت غربت نہیں غریب مکاؤ پالیسی پر گامزن ہے،جمیل منج

حکومت غربت نہیں غریب مکاؤ پالیسی پر گامزن ہے،جمیل منج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ۔ر) پیپلز پارٹی کے رہنما و قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے ملک سے غربت کے خاتمہ کانعرہ لگایا تھا مگر غربت تو ختم نہیں ہوسکی البتہ حکومت غریب مکاؤ پالیسی پر ضرور گامزن ہے مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث جرائم کی شرح میں اضافہ ہوتاجا رہا ہے۔


پڑھے لکھے نوجوان جرائم کی دلدل میں دھنستے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی،بیروزگاری،غربت،کرپشن،دہشتگردی اور دیگر بہت سارے مسائل نے عوام کی مشکلات اور پریشانیوں میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے غربت نے عوام کا جینا محال کردیا ہے لوگوں کے پاس بنیادی سہولیات اور کھانے کودووقت کی روٹی میسر نہیں جبکہ حکمرانوں کی جانب سے آئے روزغربت کے خاتمے کے خوشنمااعلان ہوتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب کا نظام عملاً صرف اپوزیشن کے خلاف جاری ہے حکومت میں شامل ہونے والوں کو کھلی چھٹی ہے کہ وہ جو مرضی چاہیں کرتے پھریں۔