اپوزیشن احتساب سے بچنے کیلئے منتیں کر رہی ہے،شاہد صدیق خان

  اپوزیشن احتساب سے بچنے کیلئے منتیں کر رہی ہے،شاہد صدیق خان

  

لاہور (سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر‘پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ احتسا بی شکنجے سے بچنے کیلئے ساری اپوز یشن منتیں تر لے کر رہی ہے۔ ن لیگ کی کشتی میں سورا خ ہوچکا ہے اراکین اپنی جانیں بچانے کیلئے ان کی کشتی سے چھلانگیں لگا رہے ہیں۔پیپلز پار ٹی کی سیا ست بھی آخری ہچکو لے کھا رہی ہے اپوز یشن کا حکومت کے خلا ف اتحاد خو د انتشار کا شکا رہو گیا ہے۔ ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پارٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔

انہو ں نے کہا کہ چھانگا مانگا کی سیاست شروع کرنے والے پریشان نہ ہوں مکافات عمل شروع ہوچکا ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پا ر ٹی جلد ایک دو سرے کی چوری کو بے نقا ب کرتے نظر آ ئیں گے۔ آ ل شر یف اور آل زرداری کی لو ٹ مار کے باعث دو نو ں جماعتیں عوام کااعتماد کھو چکی ہیں انہو ں نے مزید کہاکہ افراتفری ایسو ی ایشن کے نا پاک عزائم کو ہر جگہ مستر د کیاجانا شروع ہو چکا ہے اپوز یشن کی ملکی سلامتی کیخلا ف کو ئی ساز ش کامیا ب نہیں ہو سکتی احتسا بی شکنجے سے بچنے کیلئے ساری اپوز یشن منتیں تر لے کر رہی ہے کو ئی بھو ل میں نہ رہے کسی کو بھی این آر او نہیں ملے گا لو ٹی دو لت کی واپسی تک احتسا ب کاعمل جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -