پٹرول مہنگا ہونے سے ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے،راؤ خورشید

پٹرول مہنگا ہونے سے ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے،راؤ خورشید

  

لاہور (سٹی رپورٹر)صدر ویلفیئر راجپوتاں راؤ خورشید نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہر چیز کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے اور اسی طرح سے عید ابھی آئی نہیں ہے اور آلو پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں بھی آسمانوں کو چھو رہی ہیں اگر ان قیمتوں کو واپس نہ لیا گیا تو پھر عوامی سمندر اور عوامی غم و غصہ ان حکمرانوں کو بہا کر لے جائے گا اور اس کے بعد ان کا اقتدار میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔آج قوم اس جماعت کو ڈھونڈ رہی ہے کہ جس نے انہیں سہانے سپنے اور خواب دکھائے تھے۔

کہ اگر ان کی حکومت آ گئی تو ملک بھر میں دودھ اور شہد کی نہریں بہنا شروع ہو جائیں گی لیکن آج اتنے افسوس کی بات ہے کہ عام آدمی کی زندگی اسی سہانے خواب دکھانے والی حکومت کی وجہ سے اجیرن ہو چکی ہے۔حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو کم کرکے عوام کو ریلیف دے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -