معصوم شہریوں پر کلسٹر بموں کا استعمال قابل مذمت ہے،رانا عبدالسمیع

  معصوم شہریوں پر کلسٹر بموں کا استعمال قابل مذمت ہے،رانا عبدالسمیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما راناعبدالسمیع نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایل اوسی پر معصوم شہریوں پر کلسٹربموں کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہیں،بھارت نے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے عالمی برادای کو نوٹس لینا ہو گا، پاکستان منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے مگر صبر سے کام لیتا ہے، پاکستانی قوم اور افواج زندہ اور جراتمند قوم ہے اور جو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اور یہ قوم حراساں ہونے والی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک طاقتور ملک ہے تاہم ہمیشہ امن کا خواہاں رہا ہے، پاکستان کی فوج دنیا کی مضبوط ترین، تجربہ کار اور منظم فوج ہے، ملک کا ہر جوان اور سپاہی ملکی دفاع کے جذبہ سے سرشار ہے، مادر وطن کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، مسلح افواج نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی پرچم سربلند رکھا، پاکستانی قوم بالخصوص مسلح افواج نے دہشت گردی سے مقابلہ کے حوالے سے دنیا کیلئے ایک منفرد مثال قائم کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کا اسلامی تشخص ہماری پہچان بھی ہے، پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی سازشیں دم توڑ چکیں،افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا پوری دنیا میں اعتراف کیا جارہا ہے اور آج امریکہ جیسا سپر پاور مد د مانگ رہا ہے۔